18 اکتوبر 2025 - 09:42
مآخذ: ابنا
بین الاقوامی عدالت کا اسرائیل کو بڑا جھٹکا،نیتن یاہو اور گالانت کے وارنٹس برقرار

بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے اسرائیل کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں اس نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو  اور مستعفی وزیر دفاع یوآو گالانت کے خلاف جاری وارنٹسِ گرفتاری کو منسوخ کرنے اور تحقیقات روکنے کی اپیل کی تھی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے اسرائیل کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں اس نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو  اور مستعفی وزیر دفاع یوآو گالانت کے خلاف جاری وارنٹسِ گرفتاری کو منسوخ کرنے اور تحقیقات روکنے کی اپیل کی تھی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ میں اپنے کردار کی ذمہ داری سے بچنے کی کوششوں پر ایک بڑا دھچکہ ہے۔

اس سے پہلے، ICC کے پراسیکیوٹر نےنتن یاہو اور گالانت کے خلاف جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹس جاری کیے تھے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ترجمان فادی عبد اللہ نے دوحہ میں ایک کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کی عارضی معطلی سے وارنٹس کی قانونی حیثیت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وارنٹس جنگی جرائم اور نسل کشی کے الزامات کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں اور قانونی طور پر نافذ العمل ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha